اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان خود ساختہ انقلابی، منتوں، ترلوں پر اتر آیا ہے: مریم اورنگزیب

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’معافی نہیں مانگوں گا‘‘ کا کہنے والا عمران خان خود ساختہ انقلابی اب منتوں اور ترلوں پر اتر آیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خود ساختہ انقلابی فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے، شہداء کے مجسمے توڑنے، جی ایچ کیو اور ایئر بیس پر حملے کرنے، کور کمانڈر کا گھر جلانے پر فوج سے معافی مانگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذاکرات نہیں شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو، 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہداء کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملہ تنقید نہیں ریاست پر حملہ ہوتا ہے، فاشسٹ کی بات صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے، ’’فاشسٹ‘‘ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے، فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو میڈیا پریڈیٹر، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے