اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغاوت پراکسانے کاالزام، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبرحسین کا کورٹ مارشل ، 14سال قید

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مجاز عدالت نے  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14  سال قید کی سزا سنائی ، اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے