اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد، رپورٹ عدالت پیش

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں،3 کیس راولپنڈی اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔

راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔

راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 11کیسز میں ملزمہ نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج 11مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں، سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاؤن ،سٹی ،وارث خان ،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

کسی بھی وقت ان مقدمات میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی جانے کا امکان ہے اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران جلد انہیں شامل تفتیش کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت سے رجوع کرینگے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے