اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پی ٹی آئی رہنما کے وکیل سینیٹر علی ظفر، علی بخاری و دیگر پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ رؤف حسن و دیگر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، روف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایا جائے۔

دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر ڈیوٹی جج مرید عباس نے رؤف حسن اور دیگر کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے