اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہریار منور نے مبہم انداز میں شادی کی تصدیق کر دی

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول اداکار شہریار منور نے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

شہریار منور حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے محبت اور نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق ہونے والی چہ میگوئیوں پر سوال کیا۔

اس پر شہریار منور نے واضح انداز میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین اور اہل خانہ بھی بہت خوش ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق نہ صرف فریحہ الطاف بلکہ دیگر شوبز شخصیات بھی جانتی ہیں لیکن وہ مذکورہ معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

شہریار منور نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی سے متعلق پرائیویٹ رہے ہیں، وہ ذاتی زندگی اور مسائل کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر نہیں بتایا کہ ان کی شادی کب اور کس سے ہو رہی ہے؟ یا پھر ان کی شادی ہوچکی؟

میڈیا میں افواہیں ہیں کہ شہریار منور ممکنہ طور پر دسمبر 2024 تک اداکارہ ماہین صدیقی سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر اب شہریار منور نے بات کرتے ہوئے مبہم انداز میں تعلقات اور نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق تصدیق کی، تاہم انہوں نے کھل کر کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب ماہین صدیقی نے بھی تاحال افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ دونوں دسمبر تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے