30 Jul 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا پی کے ایل آئی کے قریب ہوا جہاں ڈاکوؤں نے ویپ سٹوڈیو شاپ پر لوٹ مارکرتے ہوئے دکان مالک سے15ہزار نقدی،2ڈیوائسز اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
دکان مالک کی 15پر کال پر پولیس اور ٹیم 205 نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے تبادلہ میں کاہنہ کے رہائشی ڈاکو رفیق اور شاہین بوٹا زخمی ہوگئے۔
پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیتے ہوئے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔