اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون؟

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کر لی۔

دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میں نےچند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔

ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے، مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، مجھے ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے اسی دوران مجھے شہزاد نے نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان سے  نکاح کر لیا ہے۔

 سامنے آنے والی ایک دوسری ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر کو ان کے ساتھ سڑک پر کھڑے دوستوں سے ملواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہیں میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے، میری دانیہ شاہ سے شادی  2،  4 ماہ پہلے ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ  دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے