(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کیلئے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہوگی، ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا الیکشن پر خرچہ بہتر ہے، اس قوم کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔
احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہا۔