اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کررہے ہیں: فواد چودھری

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں کی عزت نہیں کی جارہی ، ہرچیز میں رکاوٹ ڈالنا عام سی بات ہوگئی ہے، سنا ہے شہبازشریف آج قومی اسمبلی میں عدلیہ کے کنڈکٹ پرتقریر کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم کی اس طرح کی گفتگوآئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک پر شہبازشریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں، مریم نواز کے بعد ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز عدلیہ کی تضحیک کررہے ہیں، ن لیگ عدلیہ پرحملہ آورہے، اس وقت پاکستان میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔

فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت میں بحران ہے ،اب عدالتی بحران کوبھی جنم دے دیا گیا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے