(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان بھی شوہر دانش تیمور کے ٹرینڈنگ ڈرامے "جاں نثار " کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
دانش تیمور اور حبا بخاری کو سکرین پر یکجا کرنے والا ڈرامہ جاں نثار ان دنوں عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ناصرف اس آن سکرین جوڑی کو مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے بلکہ ڈرامے کی پل پل بدلتی کہانی کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ڈرامے میں نوشیرواں غزنوی کا کردار نبھانے والے دانش تیمور حبا بخاری کے کردار "دعا" کی محبت میں مبتلا ہو کر ان سے شادی کرچکے ہیں اور ڈرامے کی کہانی ان کی ازدواجی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے۔
مذکورہ ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ڈرامے کی اقساط پر کاسٹ کی جانب سے خوب جشن بھی کیا جارہا ہے۔
ڈرامہ جاں نثار کی خوب پذیرائی پر ڈرامے کے ہیرو دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان بھی خوش نظر آئیں اور انہوں نے ڈرامے کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔