اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا مرکزی ملزم ننکانہ سے گرفتار

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی کردار حسن شاہ کو ننکانہ سے گرفتار کر لیا جبکہ کیس کے ایک اور ملزم  محمد رفیق کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہنی ٹریپ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے  خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔

ملزم نے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر سکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے، خلیل الرحمٰن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔

پولیس کے مطابق خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ہنی ٹریپ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کیخلاف ننکانہ صاحب میں اغوا، تشدد اور بجلی چوری کے مقدمات درج ہیں، ملزم حسن شاہ قتل سمیت  سنگین جرائم میں ملوث رہا، ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے، افیون سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ خاتون آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے