اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران  لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 61 ہزار 583 مقدمات درج کیے گئے،  صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 733 ملزمان گرفتار جبکہ بجلی چوری کے 37 ہزار 629 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5 ہزار 55 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے،  صوبائی دارالحکومت میں 18 ہزار 156مقدمات درج کر کے 17 ہزار 796 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ہر ضلع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے فورس کو  صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے