جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دیں
29 Jul 2024
29 Jul 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار گوندل کی خدمات کو تین سال کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید خان کی خدمات کو بھی 3 سال کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کیا گیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ججز یکم اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو رپورٹ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی۔