شہرکی خبریں
نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
29 Jul 2024
29 Jul 2024
(لاہور نیوز) نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے، ملزمان کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
نیب نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جیل ٹرائل کے دوران دیا۔