اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس، جیل ٹرائل کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل ٹرائل کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ٹرائل روکنے کیلئے دو نئی ضمنی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان نے درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بغاوت کا مقدمہ چلانے کیلئے حکومت کی منظوری درکار ہوتی ہے، پنجاب حکومت کی بغاوت کی دفعات سے متعلق منظوری ریکارڈ کا حصہ نہیں ہے، حکومت کی منظوری کے بغیر بغاوت کا مقدمہ نہیں چل سکتا۔

ملزمان نے مقدمہ کے نئے اور پرانے تمام ملزمان کا ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کچھ ملزمان کا ٹرائل ہو رہا ہے اور باقی ملزمان کا ضمنی چالان پیش نہیں ہوا، ایک ہی مقدمہ میں ملزمان کا الگ الگ ٹرائل نہیں کیا سکتا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں درخواستوں پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کی گئی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی بھی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے