اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا 4 روزہ میچ: پاکستان شاہینز کو بنگلا دیش اے کے ہاتھوں شکست

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لئے 296 رنز کا ہدف ملا لیکن میچ کے آخری دن پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، فاسٹ باؤلرز محمد علی اور خرم شہزاد کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے جیت کی امید پیدا کر دی تھی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور بنگلا دیش اے نے آخری تین وکٹیں حاصل کر کے ڈرامائی کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان شاہینز  نے اپنی دوسری اننگز 136 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے جیت کے لئے مزید 160 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

حسیب اللہ گزشتہ روز کے 44 سکور میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرکے 51 رنز پر آؤٹ ہو گئے، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں65 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں بیٹرز نصف سنچری بنائے بغیر پویلین چلتے بنے، عمیر بن یوسف نے 4 چوکوں کی مدد سے 45 اور طیب طاہر  نے 3 چوکوں کی مدد سے 43 رنز سکور کئے۔

جب پاکستان شاہینز کی ساتویں وکٹ گری تو سکور 230 رنز تھا، اس موقع پر محمد علی اور خرم شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنا ڈالے تاہم یہ دونوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔

محمد علی نے 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز سکور کئے، خرم شہزاد نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز کی اننگز کھیلی ،ان دونوں کو محمود الحسن نے آؤٹ کیا۔

آخری کھلاڑی فیصل اکرم کو مراد نے ایک رن پر بولڈ کر دیا، محمود الحسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، رجاء الرحمن راجہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے