اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب سے مرغی کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سے دوسرے صوبوں میں مرغی کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے  پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب سے مرغی ( چکن ) دوسرے صوبوں میں برآمد نہیں کرنے دی جا رہی ، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برائلر مہنگائی کی ٹرین پر سوار، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب سے چکن کی نقل و حرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالت پنجاب سے چکن کی نقل و حرکت پر پابندی کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے  پنجاب سے دوسرے صوبوں میں برائلر کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 اگست کو جواب  کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے