اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس  عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ  اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کہا کہ میں نے یو ایس بی دیکھی ہے، جن لوگوں نے تقاریر کی ہیں وہ قصور وار ہیں، جج صاحب نے اپنا ذہن واضح کر دیا ہےلہٰذا مذکورہ عدالت عبوری ضمانت کی درخواستیں نہیں سن سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت  عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے آپ کے دلائل کیا ہیں؟  جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ عدالت یہ کہے کہ ہم نے خود یو ایس بی دیکھی اور اس میں آپ کی تصاویر ہیں، آپ کی تقاریر ہیں، آپ قصور وار ہیں، ایسی صورت میں  جج صاحب نے اپنا ذہن واضح کردیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جج صاحب پر الزام لگانے سے پہلے اپنی گراؤنڈ بتائیں، آپ کیس میں شامل تفتیش ہوں،  جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ہم بار بار شامل تفتیش ہو رہے ہیں۔

وکیل اعظم سواتی نے عدا لت سے استدعا کی کہ ہمیں تیاری کیلئے مزید مہلت دی جائے جس پر جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ مزید مہلت نہیں مل سکتی۔

بعدازاں عدالت نے  اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے