اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی نے فوری دھرنا ختم کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے فوری دھرنا ختم کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، حکومتی مذاکراتی ٹیم سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

حکومت کمیٹی میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ، انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور بدر شہباز شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کے 4 رکنی وفد  کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی، وفد میں  امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل تھے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مطالبات پرغورکےلیےتکنیکی کمیٹی بنانےکا کہا ہے، بال حکومت کی کورٹ میں ہے، اگرحکومت سنجیدگی سے کام نہیں کرے گی تودھرنا جاری رہےگا۔

خیال رہے کہ مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، خواتین اور کارکنوں نے لیاقت باغ میں ڈیرے جمائے رکھے ہیں، مری روڈ کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے