28 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ملزم نے چھریوں کے وار سے منگیتر کی روم میٹ دو لڑکیوں کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی منگیتر شمائلہ لڑکیوں کے ساتھ فلیٹ پر رہائش پذیر ہے ، ملزم نبیل جب فلیٹ پر آیا تو اس کی منگیتر وہاں موجود نہ تھی ، جس پر نبیل سیخ پا ہو گیا اور اس نے اشتعال میں آکر منگیتر کی دو سہیلیوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا اور وہاں سے فرار ہو گیا، دونوں زخمی لڑکیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمی لڑکیوں کی شناخت سونیا اور سمیرا کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے زخمی لڑکیوں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔