اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عمانی فاسٹ باولربلال خان نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(ویب ڈیسک) عمان کے فاسٹ باولر بلال خان نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالہ بلال خان نے  24 جولائی کو  آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین  100 وکٹیں لینے والے باولر کے اعزاز سے محروم کیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان کایہ49  واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے عمان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز  دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے  کرکٹ  کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 2023  کے ون ڈے  ورلڈ کپ  کےد وران 31  اکتوبرکو کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے  والے فاسٹ بولر کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔ پاکستانی پیسر کا یہ 51 واں ون ڈے میچ تھا۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ  میں تیز ترین 100  وکٹیں  لینے والے باولر ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان عمان  کی جانب سے سو  وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے