اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خراب ٹریک ،ناقص انفراسٹرکچر : ریلوے کواربوں روپے کا نقصان

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہورنیوز) پاکستان ریلوے کو خراب ٹریک ،ناقص انفراسٹرکچر اور گاڑیوں کی بروقت مرمت ودیکھ بھال نہ ہونے کے سبب سالانہ اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے ۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انتظامیہ کی غفلت کے بارے انکشافات سامنے آگئے، پاکستان ریلوے کو چار روٹس پر اضافی فیول استعمال کی وجہ سے چار ارب 90کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اضافی فیول خرابی کے نتیجے میں انجن کے شیڈول کے بغیر طویل وقت کے لئے کھڑے ہونے کے سبب خرچ ہوا، بغیر شیڈول انجن ایک منٹ میں 22لیٹر ڈیزل استعمال کرتا ہے، بروقت مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انجنوں کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ چار روٹس میں سکھر ، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی کے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں، مالی سال 2022میں بھی ایک کروڑ 68لاکھ روپے اضافی فیول خرچ کی نشان دہی کی گئی تھی۔

ٹرینوں اور ٹریک کی بروقت مرمت ودیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مالی سال23-2022کے دوران پانچ ٹرین حادثات بھی رونما ہوئے، حادثات کے سبب پاکستان ریلوے کو 22کروڑ 13لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا،19- 2018کے آڈٹ رپورٹ میں بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثاث سے 90کروڑ 58لاکھ روپے نقصانات کی نشان دہی کی گئی تھی۔

خیال رہے آڈٹ رپورٹ میں اضافی فیول خرچ اور ٹرین وٹریک، انفراسٹرکچر، مرمت ودیکھ بھال میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے