27 Jul 2024
(لاہور نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ) کے دوران آئی پی پیز کو 450 ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔
گوہر اعجاز نے بتایا تھا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ 2024 کے دوران ماہانہ 150 ارب روپے ادا کئے گئے۔