27 Jul 2024
(لاہور نیوز) ڈاکو نڈر ہو گئے، نشتر کالونی میں سینٹری سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج کے مطابق تین ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر آئے، دو ڈاکو پستول نکال کر سینٹری سٹور میں داخل ہوئے، ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ روپے کی نقدی سمیت 4 قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو بڑی دلیری سے واردات کرتے ہیں، پولیس نے متاثرہ شہری توصیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود بھی پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کر سکی۔