اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا:ندا ڈار

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) قومی ویمن کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ ہم میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے تاہم نتیجے سے قطع نظر دیکھیں تو ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی اننگز قابل ذکر رہی ہیں ،باؤلنگ میں نوجوان باؤلرز عروب اور طوبیٰ بہت اچھی باؤلنگ کرتی آئی ہیں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ٹاپ کلاس باؤلرز میں سعدیہ اور نشرہ موجود تھیں، ہم نے اپنی بھرپور صلاحیت دکھائی،مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن ہمیں اپنی فٹنس بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

قومی ویمن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جو پلان دیے گئے ہم نے ان پر عمل کرنے کی کوشش کی،کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ سپرٹ دکھائی ہے، اس ٹورنامنٹ سے ہمیں ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ملی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے