(ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
کسٹم ڈی سی راجہ بلال کا کہنا تھاکہ قومی ایئرلائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے شک پڑنے پر آف لوڈ کی گئی، قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس سے برآمد غیر ملکی امریکی ڈالرز کی مالیت 37ہزار 318روپے بنتے ہیں، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں 1لاکھ 40ہزار سعودی ریال بھی چھپا رکھے تھے۔
ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہنا تھا کہ شک پڑنے پر ایئرہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس پر جسم کے مختلف حصوں سے سعودی ریال برآمد ہوئے،ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، ایئر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا مزید کہنا تھا کہ کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے، زیرو ٹرانس 100فیصد چیکنگ کی جاتی ہے ۔