27 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، 2 رکنی یاسر ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں سرغنہ یاسر اور ابرار شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائلز، نقدی، موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس، پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمان نےمختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پروارداتیں کر کےفرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالےکردیا گیا۔