اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمر قید کے قیدی پر تشدد، ایف آئی اے کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحقیقات کا حکم

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کے قیدی پر تشدد کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق قتل کے مقدمے میں عمر قید کے مجرم محمد یونس کو سیالکوٹ سے عمر قید کی سزا ہوئی، درخواست گزار وقار یونس نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد پر تشدد کے خلاف درخواست دائر کی، درخواست گزار نے کہا کہ جیل حکام اس کے والد کو نامرد بنانے کے لئے سٹیل کے آلے کا استعمال کرتے ہیں، درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ جیل حکام نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے مجرم نے قیدی کے سیل میں آلہ رکھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق قیدی یونس کے مخصوص اعضا سٹیل کے آلے سے متاثر ہوئے، میڈیکل رپورٹ میں قیدی یونس کے مخصوص اعضا پر سرجری کی تجویز دی گئی، ایف آئی اے تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت پیش کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے