اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا کل سے آغاز

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کاکل سے آغاز ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور کے آسمان پر بادلوں کا راج برقرار ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے 30 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک جا پہنچا ہے تاہم شہر میں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا ، کل سے 31 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے