اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں وارداتیں معمول، بھارتی ٹیم کو نہیں جانا چاہیے: ہربھجن

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق سپن باؤلر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق زہر اگلنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت اور پاکستان جانے کی تصدیق کرنے سے پہلے حکومت سے منظوری لینے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ سے جب بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اس بات کا جواب دے دے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟

انہوں نے کہا پاکستان میں حفاظت کے خدشات ہیں، وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ تقریباً ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، وارداتیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے، ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے