25 Jul 2024
(لاہور نیوز) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
28 جولائی سے 4 اگست تک بحرین میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں طلال احمد، ابو بکر، محمد عصام ، محمد حسن، جبران اجمل، جنید متہد ، علی شاہ ، محمد جنید ، محمد یحیحیٰ، محمد عرفان، محمد ناصر ، خضر حیات شامل ہے۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں بھارت، کوریا اور کویت کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے، پاکستان ٹیم 28 جولائی کو کوریا، 29 جولائی کو بھارت اور 30 جولائی کو کویت سے مقابلہ کرے گی۔