25 Jul 2024
(ویب ڈیسک) سکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے وسیم کھتری کو شکست ہو گئی۔
ایونٹ کے فائنل میچ میں وسیم کھتری کا مقابلہ امریکی کھلاڑی جوشوا کیسٹیلانو سے ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔
بیسٹ آف 5 کے فائنل میں امریکی کھلاڑی نے تین-صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ وسیم کھتری دوسری پوزیشن لے سکے ۔
خیال رہے کہ وسیم کھتری امریکا میں 27 جولائی سے سکریبل ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔