اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کے ٹو سرکرنے کے دوران بیمار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہورنیوز)پاکستان آرمی نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران خراب موسم کے باعث بیمار ہونے والے ہالینڈ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیماؤں کو مہم جوئی کے دوران صحت کی خرابی کے باعث ریسکیو کیا گیا، کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچائی۔کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو سر کرنے کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، پاک فوج کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے طبی امداد فراہم کی گئی اور ریسکیو کیا گیا، بروقت کارروائی پر ہم پاک فوج  کے مشکور ہیں۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں پاک فوج نے خصوصی آپریشن کیا تھا اور دونوں کوہ پیماؤں کو بحفاظت بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر سکردو منتقل کر دیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے