اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں ناکام

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) تین مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب تک 20 سے زائد انٹرنیشنل ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہے جن میں 1960، 1968 اور 1984 کے گولڈ میڈل شامل ہیں۔ تاہم 26 جولائی سے پیرس میں شروع ہونے والے اولمپکس 2024 میں پاکستان ٹیم نہیں ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں چھٹے ساتویں نمبر پر آتی تھی تو ایک اُمید تھی کہ ایک دن آئے گا کہ ہم جیتیں گے لیکن اب تو ہم کوالیفائی نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ اسے میری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی کہ میرا تعلق اولمپک چیمپئن فیملی سے ہے۔ فیملی میں تین اولمپک گولڈ ہیں، اس لیے میرے لیے یہ صورتِ حال انتہائی مایوس کن ہے۔

سابق اولمپئین نے کہا کہ میرے لیے ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے، اگر یہی سسٹم رہا تو ہماری واپسی بہت مشکل ہے اور ہم 2028 کے اولمپکس میں بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، دو دو صدر اور تین تین سیکرٹری بن گئے، پہلے انتظامی طور پر خود کو درست کریں، رائٹ مین فار دی رائٹ جاب ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے