22 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل طلب کئے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جانی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لی جانی تھی۔
تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ کل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔