اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا،انہوں نے چکن کی مصنوعی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا اور  صوبہ بھر میں چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافے پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن کی قیمت  کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے،ریٹ بڑھ گئے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں،  چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے ، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، اپنے عوام کا احساس ہے،مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے ، کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟۔

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں،تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں، چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہئیں، نرخوں پر نظر رکھی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے