اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے:مریم نواز

22 Jul 2024
22 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ملاقات کی، مریم نواز نے بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انتظامی سطح پر گورننس، شفافیت کے لئے تجاویز اور سفارشات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومتی فیصلوں اور پالیسی سازی میں عوامی رائے کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پبلک سروس سے متعلقہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے لیے جدید ترین ٹریننگ میکنزم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس انڈیکس کے قیام سے افسران میں احساس ذمہ داری کا اضافہ ہوا ہے، پرفارمنس انڈیکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے ڈیفم کردار نہایت اہم ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے