21 Jul 2024
(لاہور نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس سہ پہر 3 بجے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان کی زیر صدارت ہو گا۔
امن و عامہ کی صورتحال اور مہنگائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اپوزیشن کے 11 ارکان کی معطلی کے بعد پنجاب اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا ، اپوزیشن نے اجلاس میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی بنا لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، اپوزیشن کے 11 معطل ارکان بھی احتجاج میں شریک ہونگے۔