اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزرا کا محکمہ داخلہ کے سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ، عاشورہ سکیورٹی کا جائزہ

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ارکان نے محکمہ داخلہ کے سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عاشورہ سکیورٹی کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ کیا۔

وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان دورہ کرنے والوں میں شامل تھے، ارکان نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر  چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پورا عشرہ محرم انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں گزارا، امن و امان کے قیام کیلئے تمام انتطامیہ اور پولیس فیلڈ میں ایکٹو ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام اضلاع کیلئے پیغام ہے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پنجاب کابینہ کے وزراء تمام اضلاع میں جاکر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں 10 محرم کو 3023 جلوس اور 2353 مجالس منعقد  ہو رہی ہیں، تمام مجالس اور جلوسوں کو کیٹیگری اے، بی اور سی کے اعتبار سے مانیٹر کر رہے ہیں، پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے ،تمام مقامات کو جدید کیمروں سے سینٹرل کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے