اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا: گورنر پنجاب

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا۔

یوم عاشور پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ  واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے، عاشورہ محرم ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے بے مثل عزم سے عبارت ہے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کیا،  یومِ عاشور حق اور باطل کی درمیان واضح تفریق کا درس دیتا ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ   شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، واقعہ کربلا ہمیں آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا سبق دیتا ہے،  واقعہ کربلا ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے