اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں عزاداروں کیلئےسبیلوں اور کھانے کا اہتمام

16 Jul 2024
16 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں عزاداروں کے لئےسبیلوں اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عزاداروں اور جلوس میں شریک عوام کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سبیلیں لگائی گئی ہیں، یوم عاشور میں جلوسوں اور عزاداروں کے لئے خصوصی سبیلوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے سبیلوں کے انتظامات رات گئے مکمل کر لئے۔

ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے عزاداروں کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے، کھانے کے پیکٹ اور مشروبات جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرجلوسوں میں شریک خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خدمت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمبولینس اور طبی عملہ بھی عزاداروں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے متحرک ہے۔ شدید گرمی میں عزاداروں کے لئے سہولیات کا خصوصی انتظام کرنے پر شرکاءنے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یوم عاشور کے ایام میں سبیلوں اور لنگر کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے