اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے وطن واپس چلے گئے

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے۔

لاہور میں اپنے قیام کے دوران گیری کرسٹن کے ساتھ اظہر محمود اور ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسین گلیسپی نے پی سی بی سربراہ محسن نقوی سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کی روشنی میں کوچز نے سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے دوسرے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک جامع پلان پی سی بی کے حوالے کیا ہے۔

کوچز کا مؤقف ہے کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ تو ہے لیکن فٹنس کے ساتھ سکلز میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، ماڈرن کرکٹ میں پرفارمنس کے لیے کئی پہلوؤں پر توجہ دینا پڑے گی۔

کوچز نے ملک میں کوالٹی سپنرز کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے،خاص طورپر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نعمان، ساجد اور زاہد سمیت کوئی ایسا سپنر نہیں جو بیس کھلاڑی آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ کوچز نے نوجوان سپنرز کی مزید گرومنگ پر لازمی فوکس کرنے کا پلان بنایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے