اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل عثمان خان کو پاکستان شاہینز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی جہاں وہ بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے۔

اس دورے پر دو ون ڈے اور نوٹیموں پر مشتمل وائٹ بار سیریز بھی ہوگی، جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

 اس کے علاوہ شاہینز کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریڈ بال سکواڈ  میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔عثمان خان نے امریکا میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس کے علاوہ محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی۔ فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

شاہینز کے 50 اوورز کے میچز بالترتیب 4 اور 6 اگست کو ناردرن ٹیریٹری (NT) اور بنگلا دیش 'A' کے خلاف ہوں گے، اس سے قبل T20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے