اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ اور عبداللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دونوں پلیئرز نے مصر کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عسل سے ہوا جو 48 منٹ جاری رہا،  اس میچ میں حمزہ خان نے 3-1سے فتح حاصل کی، مروان کیخلاف حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 ، 10-12 اور7-11 رہا۔

دوسری جانب  پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی پری کوارٹر فائنل میں فتح سمیٹ لی، عبداللہ مصری کھلاڑی عمر اعظم کے خلاف پہلی گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 3-1سے فاتح قرار پائے۔

عبداللہ کی جیت کا سکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا، یوں ایونٹ کی فائنل 8 لائن اپ میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے