14 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے مری پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پہلے ہی سے چھانگلہ گلی میں واقع رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز مری میں طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزراء اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔