14 Jul 2024
(ویب ڈیسک ) سکردو میں کےٹو مہم جوئی کے دوران پورٹر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شگر کا رہائشی شیر محمد غیر ملکی کوہ پیما ٹیم کے ساتھ تھا، جاں بحق پورٹر کو خراب موسم کے باعث ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔
شیر محمد کی کنکورڈیا میں طبیعت خراب ہوئی تھی، تاہم موسم کی خرابی کے باعث پورٹر کو طبعی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پورٹر کی موت سے متعلق امدادی ٹیموں کو اطلاع کر دی گئی۔