اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: ندا ڈار بھارت کو چاروں شانے چت کرنے کیلئے پرامید

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم سے فتح کی امید ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ویمن ایشیا کپ میں پہلا میچ ہی بھارت سے کھیلنا ہے جس کیلئے ٹیم میں کافی جوش و خروش ہے، بھارت کو پہلے بھی ہرایا ہے اس بار بھی جیت کر ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایشیا کپ کا سیمی فائنل کھیلے تھے لیکن کامیابی نہیں ملی تھی، اس بار تیاری اچھی ہے فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں، میری کپتانی میں ہونے والی مختلف سیریز تو ہم نے بہت جیتیں لیکن کوئی ٹرافی نہیں اٹھائی۔

ندا ڈار نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی ہوں میری قیادت میں پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ یا ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے، ایشیا کپ سری لنکا جبکہ ورلڈ کپ بنگلادیش میں ہوگا، دونوں میگا ایونٹس ایشین کنڈیشنز میں ہیں اور ہمیں ایشین کنڈیشنز میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، پی سی بی ویمن کرکٹ پر بہت توجہ دے رہا ہے اور اچھے اقدام بھی کر رہا ہے، ایسے فیصلوں سے ویمن کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے