اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر زرداری کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات اور اِنسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق امریکی صدر اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے