اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ندیم خان کوچز کی مشاورت سے این سی اے اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کیلئے پروگرام تیار کر رہے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کیلئے جونیئر کوچز بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو باؤلنگ، بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت کوالٹی سپنر، آل راؤنڈر اور پاور ہیٹرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے