اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیرس اولمپکس کے لئے پاکستان کا 18 رکنی سکواڈ تشکیل

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس کے لئے پاکستان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 18 رکنی سکواڈ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جیولن تھرور ارشد ندیم اور سوئمر جہاں آراء نبی پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے، ایتھلیٹکس، شوٹنگ اورسوئمنگ میں  سات ایتھلیٹ سمیت اٹھارہ رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی باجوہ  ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غلام مصطفی بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف شوٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں، شوٹنگ ٹیم کے ساتھ کوچ گینڈی اور جنید علی دستے کا حصہ ہیں، سوئمنگ میں احمد درانی، جہاں آراء کے ساتھ احمد علی خان ٹیم آفیشل ہیں، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن مقرر کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر میثاق رضوی کے ساتھ زینب شوکت ایڈمن آفیشل کے طور پر دستے کا حصہ ہیں، شوٹنگ ٹیم 19 جولائی کو روانہ ہو گی، سوئمرز اور آفیشلز 22 جولائی کو پیرس پہنچیں گے، 24 جولائی کو ایتھلیٹکس ٹیم کی روانگی طے ہے، افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے